اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق نائيجيريا ميں سرگرم دہشت کرد گروہ بوکوحرام نے چيبوک شہر پر قبضہ کرليا ہے
يہ وہي شہر ہے جہاں سے اس گروہ نے اسکولي لڑکيوں کو اغوا کيا تھا -
چھے مہينے قبل چودہ اپريل کو بوکوحرام نامي دہشت گرد گروہ کے عناصر نے چيبوک شہر ميں لڑکيوں گے ايک اسکول پر حملہ کرکے دوسو چہترطالبات کو اغواکرکے انہيں نامعلوم مقام پر منتقل کردياتھا-
نائيجيريا کے صوبہ بورنو کے شہر چيبوک ميں اسکولي طالبات کے اغوا کے واقعےنے پوري دنيا کي توجہ اپني طرف مبذول کرلي تھي اور پوري دنيا کے ملکوں اور اعلي شخصيات نے بوکوحرام کے اس وحشيانہ اقدام کي مذمت کرتے ہوئے اسکولي لڑکيوں کو رہا کئے جانے کا مطالبہ کيا -
نائيجيريا کي فو ج اور سيکورٹي فورس کي تمام تر کوششوں کے باوجود ابھي بھي دوسوانيس طالبات بوکوحرام کي قيد ميں ہيں -
۔۔۔۔۔۔۔
/169